نئی دہلی، 27جولائی(آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز )دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔حکمراں عام آدمی کے ممبران اسمبلی کے خلاف کاروائی کو پارٹی کے لیڈر کیجریوال نے سازش قرار دیا۔دہلی کے عوام کے نام پیغام میں کجریوال نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں سے عام آدمی پارٹی کا استحصال کیا جا رہا ہے، کچلنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ہمارے 10ممبران اسمبلی کو گرفتار کر چکے ہیں اور 1رکن اسمبلی کے گھر چھاپہ ماروایا گیا ہے۔اتنا ہی نہیں کیجریوال نے مودی حکومت پر کھلا حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے21ممبران اسمبلی کو جھوٹاسچاآفس آف پرافٹ کہہ کر نااہل ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہوں نے ہمارے ایک ممبر پارلیمنٹ کو معطل کر دیاہے ، یہ مکمل طور ظلم ہے۔اے سی بی روزانہ ستیندر جین اور منیش سسودیا کی تحقیقات کررہی ہے۔کیجریوال اتنے پرہی نہیں رکے، انہوں نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا ایسا کیوں ہو رہا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں اروندآپ تو روز مودی جی کا نام لے لیتے ہو، یہ سب مودی جی نہیں کرا رہے ہیں۔یہ جو انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، سی بی آئی پیچھے پڑی ہے ان کے پیچھے کوئی تو ماسٹر مائنڈ ہو گا ، وہ ماسٹر مائنڈ کون ہے، امت شاہ، مودی جی یاپی ایم او ؟۔ یہ سب ایک ساتھ ہیں۔مودی جن کہنے پر ،امت شاہ کرا رہے ہیں،عوام کہہ رہی ہے کہ ٹھیک نہیں ہو رہاہے، زیادتی ہو رہی ہے۔اس سے عوام میں منفی پیغام جا رہا ہے۔کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہا کہ مودی جی اندر سے بوکھلائے ہوئے ہیں، بہت زیادہ غصے میں ہیں۔وہ لاجک سے نہیں سوچ رہے ہیں کیونکہ اس کی کوئی دلیل نہیں بنتی ۔جتنے ممبر اسمبلی کوپکڑا وہ 2دن میں ضمانت پر باہر آ جاتے ہیں۔ایک کیس بھی ثابت نہیں ہو پایا۔کورٹ نے پھٹکار بھی لگائی ہے۔یہ لوگ ایک بھی کیس میں الزام کو ثابت نہیں کر پائے۔وزیر اعظم دماغ سے کام نہیں کر رہے ہیں اور بوکھلائے ہوئے ہیں۔کچھ لوگ کہتے ہیں ،کیونکہ دہلی میں کام اچھا چل رہا ہے۔مرکزی حکومت کام نہیں کرتی ،دہلی سے مقابلے میں لگی ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ پی ایم مودی دہلی کی شکست کو ہضم نہیں کر پا رہے ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں گوا، گجرات اور پنجاب میں جو ہمیں حمایت مل رہی ہے اس سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔